تعلیم کو ادھوری چھوڑنے والی بچیوں کیلئے دوبارہ تعلیم و تدریس کی سہولت کی فراہمی کیلئے منصوبہ کا آغاز

جمعہ 16 دسمبر 2016 00:02

تعلیم کو ادھوری چھوڑنے والی بچیوں کیلئے دوبارہ تعلیم و تدریس کی سہولت ..

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) یو ایس ایڈ کے تعاون سے سندھ بلوچستان میں تعلیم کو ادھوری چھوڑنے والی بچیوں کو دوبار تعلیمی سہولت فراہم کرنے کیلئے غیر سرکاری تنظیم نے ایس پی او کے نام سے نئے پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق منصوبہ کی افتتاحی تقریب جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں منعقد ہوئی، تقریب میںاظہار خیالات کرتے ہوئے ایس پی او حیدر آباد کے ریجنل ہیڈ مصطفی بلوچ نے کہا کہ منصوبہ سندھ کے جیکب آباد ضلع کے ٹھل تعلقہ اور بلوچستان کے گوادر اور کچھ اضلاع میں مکمل کیا جائیگا، ٹھل تعلقہ میں دو یونین کونسلوں کی 525 بچیوں کو جو تعلیم ادھوری چھوڑ چکی تھیں انہیں دوبار ہ تعلیمی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ تعلیم و تدریس کیساتھ انہیں ہنر دستکاری بھی سکھائی جائیگی، انہوںنے بتایا کہ مذکورہ پروجیکٹ میں دس سرکاری پرائمر ی اور مڈل اسکولوں کے فرنیچرز دینے کیساتھ خواتین معلمات کو بھی تربیت دی جائیگی، تقریب میں محکمہ تعلیم کے اہلکاروں اور سول سوسائیٹی میڈیا کے افراد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :