ضلع خیرپور کے تعلقہ کنگری کے اسکولوں میں واش ہینڈ کلب کا قیام عمل میںآگیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 00:02

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء)ضلع خیرپور کے کنگری تعلقہ کے اسکولوں میں واش ہینڈ کلب قائم کر دیا گیا ہے، خیرپور ضلع کے تعلقہ کنگری کی یونین کونسل صدر جو ں پٹیوں کے اسکولوں میں ہاتھ دھونے کا دن منایا گیا جس میں اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور طور پر حصہ لیا ، ایک تقریب میں اسکولوں کی جانب سے واش ہینڈ کلب قائم کر کے عزم کیا گیا کہ صفائی ستھرائی کو اہمیت دی جائیگی۔