چترال ائیرپورٹ کو جنید جمشید کے نام سے منسوب کرنے کیلئے مہم کا آغاز

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 دسمبر 2016 00:22

چترال ائیرپورٹ کو جنید جمشید کے نام سے منسوب کرنے کیلئے مہم کا آغاز

چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15دسمبر2016ء) چترال ائیرپورٹ کو جنید جمشید کے نام سے منسوب کرنے کیلئے مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہید جنید جمشید کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مہم میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چترال ائیرپورٹ کو شہید جنید جمشید کے نام سے منسوب کر دیا جائے۔ اس مہم میں عوام کی بڑی تعداد حصہ بن گئی ہے۔ یاد رہے جنید جمشید چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کی پرواز میں موجود تھے جسے حویلیاں میں حادثہ پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں جنید جمشید اور دیگر 46 افراد شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :