مصر نے اہم عسکریت پسند ہابیرا کو قتل کے جرائم میں پھانسی دے دی

جمعہ 16 دسمبر 2016 13:23

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) مصر میں درجنوں افراد کے قتل میں ملوث ایک اہم عسکریت پسند کو پھانسی دے دی گئی ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلامک اسٹیٹ سے وفاداریاں رکھنے والے سینائی بیسڈ عسکریت پسند گروپ کے اہم راہنما عدیل ہابیرا کو قاہرہ میں پھانسی دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ہابیرا ایک پولیس اہلکار اور 2013 میں 25 فوجیوں کے علاوہ متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث تھا مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے بدھ کو ہابیرا کے ڈیتھ وارنٹ کی توثیق کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :