Live Updates

ان کو یوٹرن کا مطلب ہی نہیں پتا ۔ ہم ایاز صادق کو اسپیکر نہیں مانتے ۔ پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 دسمبر 2016 15:42

ان کو یوٹرن کا مطلب ہی نہیں پتا ۔ ہم ایاز صادق کو اسپیکر نہیں مانتے ۔ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی بھی دہشتگرد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا سہرا صرف اور صرف پاک آرمی کوجاتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یو ٹرن کا مطلب ہی معلوم نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یوٹرن کا مطلب ہوتا ہے کہ کوئی اپنے موقف سے ہٹ جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا اسمبلی میں آکر جواب دینا ضروری ہے ۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے لیکن پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کا معاملہ عدالت میں نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں جھوٹ بولیں۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف پارلیمنٹ میں کہتےہیں میاں صاحب آپ فکرنہ کریں لوگ بھول جائیں گے، وزیراعظم کو جواب دینا چاہیے جیسے ڈیوڈ کیمرون نے جواب دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایاز صادق کو اسپیکر نہیں مانتا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹیرین کا کام عوام کے مفادات کا تحفظ کرنا ہوتا ہے ۔ پارلیمنٹ میں جانے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ ہم نوازشریف سے پارلیمنٹ میں جواب لینے آئے ہیں اگر وزیراعظم جواب نہیں دیں گےتوپارلیمنٹ کی اہمیت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پیر کو وزیرعظم پارلیمنٹ میں صفائی دیں گے۔ جس دن وزیراعظم جواب دینے آئے میں بھی پارلیمنٹ میں جاؤں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات