یمن اِس وقت قحط کی دہلیز پر ہے، نصف سے زائد آبادی میں تقریبا سات ملین کو بھوک کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:19

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دو برس سے جاری خانہ جنگی نے یمن کی اٹھائیس ملین کی آبادی میں سے نصف سے زائد کو بنیادی خوراک کی رسائی سے تقریبا محروم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے نے یہ بھی بتایا کہ اِس نصف سے زائد آبادی میں تقریبا سات ملین کو بھوک کا سامنا ہے۔ امدادی اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ حالات ایسے رہے تو اِس ملک میں خوراک کی شدید قلت سے قحط پیدا ہو جائے گا۔ اسی دوران یمن کے گندم امپورٹ کرنے والے سب سے بڑے تاجر نے اپنی امپورٹ کو فی الحال منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یمن میں حوثی شیعہ ملیشیا اور صدر منصور ہادی کے درمیان اقتدار کی رسہ کشی نے خانہ جنگی کے حالات پیدا کر رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :