پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ

جمعہ 16 دسمبر 2016 17:56

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری عمرہ کی سعادت حاصل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری ایمریٹس کی پرواز 622کے ذریعے براستہ دبئی سعودی عرب روانہ ہوئے۔اس موقع پر قائد تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسن محی الدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرطاہر القادری تین روز سعودی عرب میں قیام کرنے کے بعد واپس دبئی آجائیں گے جہاں وہ کچھ دن قیام کریں گے۔