پٹھانکوٹ حملہ،این آئی اے مولانا مسعود اظہر کے خلاف جامع چارج شیٹ اگلے ہفتے پیش کرے گی

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے ) پٹھانکوٹ ائیربیس حملے سے متعلق جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور انکے بھائی رائوف اصغر کے خلاف جامع چارج شیٹ اگلے ہفتے پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس ‘‘کی رپورٹ کے مطابق این آئی اے کی جانب سے پٹھانکوٹ ائیربیس حملے سے متعلق جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور انکے بھائی رائوف اصغر کے خلاف جامع چارج شیٹ اگلے ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ چارج شیٹ میں جیش محمد گروپ کی بھارت میں کاروائیوں اور دیگر منصوبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔