سندھ میں 8سال بعد سیکرٹری تعلیم سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچو ہو کا تبادلہ کردیا گیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) سندھ میں 8سال بعد سیکریٹری تعلیم کا تبادلہ کردیا گیا ہے،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو گزشتہ 8برس سے متواتر اس عہدے پر کام کررہے تھے اب انہیں سیکریٹری صحت مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرریاض میمن کو سیکرٹری تعلیم کا اضافی چارج دے دیاگیا ہے۔