وزارت مذہبی امور زکٰوة اور عشر کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس 17دسمبرکو ہو گی

جمعہ 16 دسمبر 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر وزارت مذہبی امور زکٰوة اور عشر کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس ہفتہ 17دسمبرکو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں زیر صدارت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہو گی،کانفرنس کا موضوع ہے مذہبی رواداری تعلیمات نبوی کی روشنی میں، اس اجتماع میں ملک کے نامور علما کرام مفتی منیب الرحمٰن علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حافظ محمد سلفی مولانا امداد اللہ پروفیسر ڈاکٹر عزیز الرحمن مفتی محمد نعیم مفتی عبدالوہاب سمیت دوسرے ممتاز مذہبی رہنما موضوع پر اپنی خیالات کا اظہار کریں گے کانفرنس کے میزبان وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی مذہبی امور زکوٰة اور عشر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا ہے کے اس کانفرنس کا مقصد سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی علیہ وسلم کی تعلیمات کو گھر گھر پہنچانا ہے اگر ہم اس عظیم مقصد میں کامیاب ہوئے تو اس سے زیادہ کامیابی کوئی اور نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ عنوان :