عا لمی برادری شام میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر مجرمانہ خاموشی توڑے، اقوام متحدہ دوغلی پالیسی کو چھوڑتے ہوئے شام میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے،شام میں بشار الاسد نے ہٹلر کا کردار ادا کیا ہے آج کی دنیا میں بشار الاسد اور جنرل سیسی جیسے ڈکٹیٹروں کی کوئی جگہ نہیں ،جماعت اسلامی 20 دسمبر کو حلب شام میںمسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گی
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان کا خیبرایجنسی کے امیر کی تقریب حلف برداری سے خطا ب
جمعہ 16 دسمبر 2016 22:13
(جاری ہے)
تعلیم اورروزگار چاہتے ہیں ۔صحت کی سہولیات چاہتے ہیں۔ایف سی آر میں ان کوکوئی حق نہیں مل رہا۔
فاٹا اصلاحات کا جھنڈ ا جماعت اسلامی نے اٹھایا ہے اور قاضی حسین احمد نے ایف سی آر کے خاتمے کے لیے جدوجہد شروع کی تھی ۔ فاٹا میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ہونے والا ہے ۔ وہ خیبرکلے حیات آباد میں امیر جماعت اسلامی خیبرایجنسی کے امیر شاہ فیصل آفریدی کے تقریب حلف برداری سے خطا ب کر رہے تھے ۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی فاٹا حاجی سردار خان ، نومنتخب امیر خیبرایجنسی شاہ فیصل آفریدی نے بھی خطا ب کیا ۔ اس موقع پر نائب امراء فاٹا زرنور آفریدی ، ڈاکٹر منصف خان ، ڈاکٹر سمیع اللہ جان ، جنر ل سیکرٹری فاٹا محمد رفیق خان آفریدی اور دیگر قائدین بھی موجو د تھے ۔ امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخو امشتاق احمد خان نے نومنتخب امیر سے حلف لیا ۔ مشتاق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسا نظام اور معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں ایک انسان دوسرے کا محتاج نہ ہو ایک ایسی دنیا جس میں غربت اور جہالت نہ ہو ،ایک خاندان اور پارٹی دوسروں کا استحصال نہ کرے ،جہاں کرپشن اور رشوت عام نہ ہو،بستیوں شہروں میں امن وسکون عام ہوجائے ،عوام کے بچوں کو انصاف اور امن ملے ،قائد اعظم نے قوم سے وعدہ کیا کہ میں مدینہ کی طرح اسلامی ریاست بنائوں گا، ہم بھی اس ملک میں اسلامی شریعت قائم کریں گے ،پاکستان میں حکمرانی صرف عوام کی ہوگی ، انہوںنے کہاکہ سیکولرازم اور لبر ل ازم شیطانی نظام ہیں اور پاکستان اسلامی نظام کے لیے بنا تھا جب کہ اس پر چور اور ڈاکوں مسلط ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جس نظام کے لیے پاکستان بنا تھا اس کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران طبقہ ہے جو نظام مصطفی سے خوفزدہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چور چور کا محاسبہ نہیں کر سکتے ۔ وہ ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں اور گزشتہ 70 سالوں سے باریاں لے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی اس ملک میں اللہ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے قبائیل اس جدوجہد میںہمارا دست و بازو بنیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.