این او سی کے نام پر جگا ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں جی بی خالصہ سرکار نہیں کہ قبضہ کیا جائے ،مطالبات کے حق میں اسلام آباد تک لانگ مارچ کرینگے

معروف عالم دین آغا علی رضوی کا مظاہرے سے خطاب

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:15

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) معروف عالم دین آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ ا ین او سی کے نام پر جگا ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں جی بی خالصہ سرکار نہیں کہ قبضہ کیا جائے ،مطالبات کے حق میں اسلام آباد تک لانگ مارچ کرینگے ۔ جمعہ کو اسلام آباد سکینڈل اور شیخ محسن نجفی کو شیڈول فور میں شامل کرنے کے خلاف سکردو میں جی بی یوتھ الائنس کی جانب سے یادگار شہدا پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جہاں خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سکینڈل پورے صوبے کیلئے باعث تنگ و عار ہے اس واقعے سے پورے ملک میں ہماری بے عزتی اور بد نامی ہو ئی ہے اس واقعے میں ملوث افراد کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دلانے کیلئے پاک فوج کے ذریعے تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پہلے خالصہ سرکاری کے نام پر عوام کی زمینوں پر قبضہ کر نے کی سازش کی اور اب NOCکے نام پر عوام سے جگا ٹیکس لیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

جو نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ ناقابل برداشت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار واضح کر دیا ہے کہ آئینی حقوق کے حصول تک کسی بھی قسم کا ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں ہیں اور تاجروں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم پوری طاقت کیساتھ آپ لوگوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ محسن نجفی کی سماجی ،تعلیمی خدمات نا قابل فراموش ہیں ایسے انسانیت کے عملبردار کو شیڈول فور میں شامل کرنا انسانیت کی توہین ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وفاقی حکومت ظالمانہ اقدامات کا تدارک نہ کرے تو اسلام آباد تک لانگ مارچ کرینگے۔احتجاجی جلسے سے پیپلزپارٹی پاکستان تحریک انصاف اے پی ایم ایل اور جی بی یوتھ الائنس کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :