پاک سر زمین پارٹی ورکرز فیڈریشن نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے عہدیداران کا اعلان کردیا

ملازمین کے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد میں اپنا بھر پور کردار ادا کریںگے۔ سیف یار خان، ممبرنیشنل کونسل اداروں کو معاشی طور پر مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ مزدور خوشحال ہو اورپاکستان ترقی کرے۔ توقیر احمد ، صدر ورکرز فیڈریشن پاک سر زمین پارٹی

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:43

پاک سر زمین پارٹی ورکرز فیڈریشن نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے عہدیداران کا اعلان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ایسٹ) کے آفس گلشن اقبال زون میں وکرز فیڈریشن پاک سرزمین پارٹی کے تحت ڈی ایم سی ایسٹ میں جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس سے نیشنل کونسل کے ممبر سیف یار خان نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ورکرز فیڈریشن ملازمین کے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد میں اپنا بھر پور کردار ادا کریںگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے 23دسمبر حیدر آباد کاجلسہ میں عوام شرکت کرکے صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی اور چیئرمین سید مصطفی کمال کے ہاتھ مضبوط کریں اور وطن پرستی کے رہ میں پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔ اجلاس سے توقیر احمد صدر ورکرز فیڈریشن پاک سرزمین پارٹی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو معاشی طور پر مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ مزدور خوشحضال ہو اورپاکستان ترقی کرے۔