سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 دسمبر 2016 10:58

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ، ویڈیو سوشل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 دسمبر 2016ء) : سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا کے ہمراہ گلوکار سلمان احمد کے نئے گانے کی ویڈیومیں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم اور شنیرا پر فلمائے گئے سلمان احمد کے نئے گانے کی کچھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہیں۔ اور وسیم اکرم کے مداح ان کی پوری ویڈیو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔سلمان احمد کے اس گانے کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: