باکسر عامر خان کی اہلیہ اور اہل خانہ کے مابین لڑائی ، ڈاکٹر عامر لیاقت نے نجی ٹی وی چینل کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:20

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 دسمبر 2016ء) : گذشتہ ہفتے سے باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ کے مابین تلخ جملوں کے تبادلے اور الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری تھا ۔ ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے اپنے پروگرام میں فریال مخدوم اور باکسر عامر کے اہل خانہ کے مابین ہوئی لڑائی کو اُچھالنے پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نجی ٹی وی چینل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ہر خاندان کے اپنے نجی مسائل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک نیلا پیلا چینل ہے جو کسی بھی شادی شدہ جوڑے کی زندگی میں مداخلت ضرور کرتا ہے۔ اور بسا اوقات نتیجہ اس شادی شدہ جوڑے کی طلاق میں نکل کر سامنے آتا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس نجی ٹی وی چینل سے متعلق مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: