عامر کیساتھ جینے مرنے کی قسم نبھائوں گی ،ْ فریال مخدوم

ہم ایک دوسرے کو طلاق دینے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں ،ْ گفتگو عامر خان کی اہلیہ کی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی تصویر سسرالیوں سے جھگڑے کا سبب بنی ہے ،ْ برطانوی میڈیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:57

عامر کیساتھ جینے مرنے کی قسم نبھائوں گی ،ْ فریال مخدوم
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ عامر کے ساتھ جینے مرنے کی قسم نبھاوں گی اور ہم ایک دوسرے کو طلاق دینے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فریال نے کہاکہ عامرخان کے والد سجادخان نے کہا تھا کہ صورتحال اس طرف جا رہی ہے کہ دونوں کی طلاق ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

فریال نے سسرالیوں کے رویے کو شاہی خاندان کے لیڈی ڈیانا سے کشیدہ تعلقات جیسا قرار دے دیا ہے۔

ادھر برطانوی اخبار کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ کی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی تصویر سسرالیوں سے جھگڑے کا سبب بنی ہے۔ 25برس کی فریال مخدوم نے اپریل میں تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی تھی۔سوشل میڈیا پر پوسٹ تصویر میں فریال مخدوم نے مداحوں سے اپنے رنگے ہوئے بالوں پر تبصرہ مانگا تھا سسرالی فریال کے مختصر لباس پر ناخوش تھے اور گھر میں جھگڑا ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :