شعبہ شماریا ت آزاد جموں وکشمیر یو نیورسٹی میں ایم فل کلا سز کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے این او سی جاری کردیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:16

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) شعبہ شماریات آزاد جموں وکشمیر یو نیورسٹی مظفر آباد میں ایم فل کلاسزکے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے این او سی جاری کردیا، شعبہ شماریا ت جامعہ کشمیر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ،جس میں وائس چانسلر جامعہ کشمیر مظفر آباد خواجہ فاروق احمد ،ڈین فیکلٹی آف سائنسز پر وفیسرڈاکٹر محمدقیوم خان،رجسٹرار جامعہ ہذا پر وفیسر ڈاکٹر صدیق اعوان ،کنٹرولرامتحانات ڈاکٹر عنصر یاسین ،ڈائریکٹر QECپر وفیسر ڈاکٹر رفیق ،ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسر چ ڈاکٹر غلام مر تضیٰ صاحب ودیگر فیکلٹی ممبران نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر جا معہ کشمیر خواجہ فاروق احمدنے چئیرمین شعبہ شماریات ڈاکٹر کامران عباس کی شعبہ کے لیے خدمات کو سراہا اور NOCکی اجرائیگی پر اُنھیں مبارکباد پیش کی ،چئیرمین شعبہ شماریات ڈاکٹر کامران عباس نے وائس چانسلرجامعہ ہذا اور جملہ مہمانان گرامی قدر کو اس تقریب میں آمد پر شکر یہ ادا کیا اور ڈائریکٹر QECکا NOCکے حصول میں خصوصی تعاون پر شکر یہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :