ہالینڈ میں خشک اور منجمد سبزیوں کے کنٹینر میں چھپائی گئی 300 کلو گرام کوکین برآمد

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:30

ایمسٹر ڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) ہالینڈ کے کسٹم حکام نے خشک اور منجمد سبزیوں کے کنٹینر میں چھپائی گئی 300 کلو گرام کوکین برآمدکرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے کسٹم حکام نی300 کلو گرام کوکین برآمد کی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ روٹرڈیم کی بندرگاہ پر یہ کوکین خشک اور منجمد سبزیوں کے ایک کنٹینر میں چھپائی گئی تھی۔ عام منڈی میں اس کی قیمت 20 ملین یورو کے لگ بھگ بنتی ہے۔ اس سلسلے میں10 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اِن پر الزام ہے کہ یہ لوگ ان کنٹینرز کو کھولنے کی کوشش کر رہے تھے، جن میں کوکین موجود تھی۔ روٹرڈیم یورپ کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔

متعلقہ عنوان :