جنوبی وزیرستان ،400 اسامیوں کے لئی6 ہزار امیدواروں کے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرے

پولیو کے خاتمہ کے لئے جنوبی وزیرستان ،محسود اور وزیر علاقے میں حکومتی سطح پر کوششیںتیز

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:36

لدھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) جنوبی وزیرستان میں چار سو پولیو اسامیوں کے لئے چھ ہزار امیدواروں کے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرے لگ گئے۔ہوٹلوں ،مسافر خانوں ،سرائے اور بالا خانوںمیں ہزاروں امیدواررہائش پزہو گئے۔وانہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک دو ہزار سے تین ہزار روپے کرایہ لینے کی اطلاعات ہیں۔ پولیو کے خاتمہ کے لئے ملک بھر کی طرح جنوبی وزیرستان محسود اور وزیر علاقے میں حکومتی سطح پر کوششوں کو تیز کیا جارہا ہے اور پولیو کے خاتمہ کے لئے دونوں علاقے میںسینکڑوں افراد کو بھر تی کرنے کے لئے گزشتہ کئی دنوں سے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چیپس ارگنائزیشن کی جانب سے تحریر ی درخواستیں اور انٹر ویو کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

وزیرستان میں پولیو پر کام کرنے والے ادارے چیپ (CTC)نے وانہ علاقے میں چار سو سے زائد جبکہ اسی طرح محسود علاقے میں بھی سینکروں افراد کو بھرتی کا سلسلہ شروع ہے ۔

(جاری ہے)

نوکری کے حصول کے لئے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے پانچ سے چھہ ہزار کے قریب امید وار ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹا نک میں رہایش پزیر ہو چکے ہیں ان امیدواروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام چھوٹے بڑے ہوٹلز اور مسافر خانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے اور سینکروں کے تعداد میں لوگ اپنے دوست احباب اور کالجوں یونیورسٹی میں رہایش ہزیر ہو چکے ہیں ۔

ایک امیدوار کے مطابق وانہ سے ڈیرہ اسماعیل خان چلنے وا لے مسافر گاڑیوں نے بھی اس موقع سے فائدہ آ ٹھا تے ہوئے معمول کے مطابق کرا یہ کو دگناہ کر کے فی امیدوار سے پندرہ سے دو وہزار رو پے تک کرا یہ وصو ل کرتے ہیں اور اکثر اوقات گاڑیوں کی قلت کی وجہ سے فی امیدوار سے تین ہزار رو پے کرایہ بھی وصو ل کرتے ہیں جس پر حکومتی تو جہ دینے کی ضرورت ہے ۔

اطلاعات کے مطابق مزکورہ اسامیوں میں CHW کی 298، A,S, 25 ، TSاور U,S کے لئے سات سا ت اسامیاں خالی ہیں۔محسود علاقے کے لئے ایک سو کے قریب اسامیاں ہیں کیونکہ اس سے پہلے تین سو سے زائد اہلکاروں کو بھرتی کیا تھا ۔ امیدواروں کے مطابق مزکورہ پراجیکٹ میں کثیر تعداد میں علاقے کے نوجوانوں کے بھرتی سے ایک طرف بے روز گاری کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا تو دوسری جانب پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمہ میں بھی مدد گار ثا بت ہو گا ۔ محکمہ صحت سے سی بی وی میں تبدیلی سے پولیو کی ٹیموں کی استعاد کارمیں اضا فہ ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :