جمرود ‘ خاصہ دار فورس نے چیک پوسٹ پر 25 کلو چرس برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی‘ ملزم گرفتار

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:19

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) جمرود میں بھگیاڑی چیک پوسٹ پر خاصہ دار فورس نے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا کر 25 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جمرود میں بھگیاڑی چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران خاصہ دار فورس کے لائن آفیسر خان زیب نے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی موٹر کار نمبر9662 کے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کے 25 کلو چرس برآمد کرکے ملزم امتیاز خان ولد عقل باز سکنہ لنڈیکوتل کو گرفتار کرکے جمرود حوالات منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :