Live Updates

عمران خان کا نیا پاکستان اٹک میں بنتا ہوا نظر نہیں آرہا

بلکہ اٹک میں موروثی سیاست اور پارٹی میں کرپٹ لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہو ر ہی ہے ،صوبائی رہنماء تحریک انصاف رانا شوکت احتجاجاً پارٹی ممبر شپ سے مستعفٰی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:28

عمران خان کا نیا پاکستان اٹک میں بنتا ہوا نظر نہیں آرہا

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) صوبائی رہنماء پاکستان تحریک انصاف رانا شوکت احتجاجاً پارٹی ممبر شپ سے مستعفٰی،پارٹی کی تنظیم سازی میں کارکنوں کو نظر انداز کرنا سراسر زیادتی ہے عوام کی خدمت کرنا میرا مشن ہے ۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ء سا بق اپوزیشن لیڈر صلعی اسمبلی اٹک راناشوکت نے اپنے ایک بیان میںاستعفٰی دیتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں پارٹی کے تنظیم سازی میں دھرنوں اوراحتجاجی ریلیوں میں شرکت کرنے والے کارکنوںکونظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے میں نے پارٹی کی ممبر شپ سے استعفٰی دے رہا ہوں انھوں نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان اٹک میں بنتا ہو نظر نہیں آرہا بلکہ اٹک میں موروثی سیاست اور پارٹی میں کرپٹ لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جس کی وجہ کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے رانا شوکت نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ پارٹی میں نئے چہروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی لیکن پارٹی میں ڈونیشن دینے والوں کو عہدے دیے جارہے ہیں جس سے ضلع اٹک میں روز بروز پی ٹی ائی کی شہرت میں کمی آرہی ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان کا کرپشن کے خلاف آوازبے مقصد ہے کیونکہ پارٹی میںعہدے پارٹی فنڈ میں رقم دینے والوں کو دیے جا رہے ہیں اس لئے میں احتجا جاًمستعفی ہورہا ہوں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات