نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام عید میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں طلبا وطالبات کے مابین تقریری مقابلہ کا انعقاد

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:17

لاہور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں تقریبات جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوںکے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’ارشادات نبویؐ کی روشنی میں جدید علوم کے حصول کی اہمیت‘‘ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

مقابلہ کے منصفین کے فرائض پروفیسرمحمد حنیف عباسی اور پروفیسر عاصمہ قادر نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میںکشمالہ شیر نے اول‘ نمرہ لطیف نے دوئم اور حافظہ نمرہ افضل نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میں غلام مصطفی نے اول‘ عبدالرحیم ورک نے دوئم اور سید عرفان مہدی نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :