بھارت جنگی جنون میں اندھا ہوچکا ہے آئے روز ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرکے نہتے شہریوں اور طلباء کو فائرنگ کانشانہ بنانے سے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم پر خاموشی باعث حیرت ہے

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء وسینیٹر نواب زادہ میر نعمت اللہ زہری کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کی مذمت

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء وسینیٹر نواب زادہ میر نعمت اللہ زہری نے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت جنگی جنون میں اندھا ہوچکا ہے آئے روز ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرکے نہتے شہریوں اور طلباء کو فائرنگ کانشانہ بنانے سے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم پر خاموشی باعث حیرت ہے ،بھارت اپنی جارحیت کے ذریعے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتا ،پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت پاکستان بالخصوص بلوچستان میں حالات کی خرابی میں براہ راست ملوث ہے ،پوری دنیا دیکھ چکی ہے اورجانتی ہے کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے بھارتی جاسوس پکڑے گئے اور کل بھوشن یادیو نے باقاعدہ بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے کا اعتراف کرلیاہے ،اقوام متحدہ ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کا نوٹس لیکر بھارت کو لگا دے۔