لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت بھارت کے نئے آرمی چیف ، ائیر مارشل بی ایس دھنوا فضائیہ کے نیا سربراہ مقرر

آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ اور ایئر چیف ایئر مارشل اروپ راہا 31دسمبر کو ریٹاٹرڈ ہوجائیں گے،بھارتی میڈیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:35

ْ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کو بھارت کا نیا آرمی چیف مقرر کردیا گیا ۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کو بھارت کا نیا آرمی چیف مقررکردیا گیا ہے ۔۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کا تعلق گورکھا رائفلز کی گیارہویں بٹالین سے ہے دسمبر 1978میں انھوںنے کمیشن حاصل کیا ۔لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت اس وقت انڈین آرمی کے وائس چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔دریں اثناء ائیر مارشل بی ایس دھنوا کو بھارتی فضائیہکا نیا سربراہ مقررکردیا گیا ہے ۔بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ اور انڈین ایئر چیف ایئر مارشل اروپ راہا دونوں 31دسمبر کو ریٹاٹرڈ ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :