سینما مالکان نے پیر سے بھارتی فلموں کی نمائش کرنے کا اعلان کر دیا

بھارتی فلموں کی نمائش عارضی طورپر معطل کی تھی ،ہمیشہ کیلئے پابندی نہیں لگائی تھی ‘ چیئرمین ایسوسی ایشن زوریز لاشاری

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:35

سینما مالکان نے پیر سے بھارتی فلموں کی نمائش کرنے کا اعلان کر دیا

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) سینما مالکان ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ک پیر کے روز سے ملک بھر میں بھارتی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینما مالکان ایسوسی ایشن زوریز لا شاری نے بھارتی فلموں پر پابندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارتی فلموں کی نمائش عارضی طورپر معطل کی تھی ان پر ہمیشہ کیلئے پابندی نہیں لگائی تھی ۔ انہو ں نے کہا کہ پیر19دسمبر سے ملک بھر کے تمام سینمائوں میںبھارتی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔انہوںنے کہا کہ عوام نے سینما آنا چھوڑ دیا تھا ،بھارتی فلمیں تمام سینمائوں میں لگائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :