گوجرخان مسلم لیگ( ن) کا مضبوط قلعہ ہے‘ شاہد صراف

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:42

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء)مسلم لیگ (ن )کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین سٹی الحاج محمد شاہد صراف نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ گوجرخان مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ہے اور تحصیل بھر میں راجہ جاویداخلاص کی قیادت میں تعمیر وترقی کا بلاتفریق سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ کامیاب ہو کر شہر کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور عوام کے مسائل کا خاتمہ کر کے گوجرخان شہر کو صاف ستھرا اور مثالی شہر بنائیں گے، ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور عوام کے مسائل کا خاتمہ کیا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

میرے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں،کامیاب ہو کر صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر کے دکھائیں گے اور گوجرخان شہر کی محرومیوں کا خاتمہ کر کے اسے ایک مثالی شہر بنائیں گے۔