مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 دسمبر 2016 23:11

مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2016ء) مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے باعث لوگ شدید خوف و حراس کا شکار ہو کر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے شدید سردی میں باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت کا تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔ واضح رہے کہ یہ وہی شہر ہے جہاں 2005 کے زلزلے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی تھی۔