اہلیہ اور اہل خانہ کے درمیان چل رہی جنگ کا خاتمہ ہوگیا، چاہتا ہوں کے سب ملک جل کر ایک فیملی بن کر رہیں: عامر خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 دسمبر 2016 23:33

اہلیہ اور اہل خانہ کے درمیان چل رہی جنگ کا خاتمہ ہوگیا، چاہتا ہوں کے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2016ء) عامر خان کا کہنا ہے کہ اہلیہ اور اہل خانہ کے درمیان چل رہی جنگ ختم ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ایک چیریٹی فنکشن میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ جھگڑے گھر گھر کی کہانی ہے۔

(جاری ہے)

اپنی اہلیہ اور اہل خانہ کے درمیان چل رہی جنگ کو حل کروا لیا ہے۔ چاہتا ہوں کے سب ملک جل کر ایک فیملی بن کر رہیں۔ جو کچھ ہوا وہ افسوسناک تھا تاہم ایسے جھگڑے ہر گھر میں ہوتے رہتے ہیں۔