سینٹر آف سپرچوئل سائنسز کے زیر اہتمام عید میلاد النبیؐ اور ہیرخوانی سید وارث شاہ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

اتوار 18 دسمبر 2016 17:10

لاہور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) سینٹر آف سپرچوئل سائنسز پاکستان کے زیر اہتمام مسجد سید پیر وارث شاہؒفیصل آباد میں عید میلاد النبیؐ اور ہیرخوانی سید وارث شاہ کا پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین وارثت وراث المعروف جہان وارث نے کی جبکہ ممتاز ادیب مقصود چغتائی ،ْ گلوکار خادم حسین وارثی ،ْ پروفیسر ارشد ،ْ بابا رمضان ،ْ ریڈیو اور ٹی وی کے فنکاروں نے بھی شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ ہمیں قیامت کے روز رسول کریمؐکی شفاعت حاصل ہوگی اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ہمیں دنیا اور آخرت میں سرخرو کرے۔ آخر میں ملک کی سلامتی اور امن کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :