بھارت احمقوں کی دنیا میں رہتا ہے‘ اللہ نے پاکستان کو کتنا طاقتور بنادیا ہے ‘ ڈاکٹر عبدالقدیر خان

کسی کام کو کرنے کے لئے ضروری ہے اس کام سے عشق ہونا چاہیے جس کام کو کرنے کے لئے عشق ہوجائے وہ ضرور ہوتا ہے ‘گفتگو

اتوار 18 دسمبر 2016 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہاہے کہ بھارت احمقوں کی دنیا میں رہتا ہے‘ اللہ نے پاکستان کو کتنا طاقتور بنادیا ہے ۔ ایک تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ کسی کام کو کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کام سے عشق ہونا چاہیے جس کام کو کرنے کے لئے عشق ہوجائے تو وہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ اس نے ایٹمی دھماکے کرکے یہ سمجھا ہوگا کہ پاکستان خاموش رہے گا یہ اس کی سوچ تھی پھر ہم نے وہ کردکھایا جو وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا آج پاکستان میں کئی قدیر خان بن گئے ہیں ، یہ صرف عشق و محبت کی بات ہے مجھے اور میری ٹیم کو پاکستان اور پاکستانی قوم سے پیار تھا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا احمقوں کی دنیا میں رہتا ہے اس کو پتہ نہیں اللہ نے پاکستان کو کتنا طاقتور بنادیا ہے۔