لاہور،ینگ ڈاکٹر کے حکومت سے مذاکرات کامیاب،7 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد سات روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے حکومت نے ڈاکٹرز کو گریجویشن کی سیٹیں بڑھانے، پسماندہ اضلاع کے ڈاکٹروں کو الانس دینے کی یقین دہانی کرادی، حکومتی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آج (سوموار) سے ٹیچنگ ہسپتالوں کے آئوٹ ڈورز میں معمول کے مطابق کام کریں گے احتجاجی ڈاکٹرو نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت وعدوں پر عمل کرے گی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ سسٹم اور اسپتالوں کی بہتری کے لئے ہے۔