جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے دوران مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے کئے جانیوالے سروے کو فاٹا سیکرٹریٹ کے نئے رولز اور ہدایات کے مطابق نئے سرے سے کرایا جائیگا

جی ون فاٹا کرنل شوکت کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 18 دسمبر 2016 18:41

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) جی ون فاٹا کرنل شوکت نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں اپریشن راہ نجات کے دوران مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لئے کئے جانیوالے سروے کو فاٹا سیکرٹریٹ کے نئے رولز اور ہدایات کے مطابق نئے سرے سے کرایا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آپریشن راہ نجات کے دوران جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کے املاک اور مکانات کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لئے پاک آرمی و پولیٹیکل انتظامیہ نے گذشتہ کئی ماہ سے جنوبی وزیرستان میں مکانات کے ازالے کے لئے سروے شروع کیا تھا، جس میں جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ، مکین،لدھا،سرویکئی اور تیارزہ کے چارہزار سے زائد متاثرہ مکانوں کا سروے مکمل کر دیا گیا تھاتاہم گذشتہ روز جی ون فاٹا کرنل شوکت نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا سیکرٹریٹ نے سروے کے لئے نیا طریقہ کار وضع کیا ہے جس کے مطابق سروے ٹیم میں شامل آرمی کمیشن افیسر،پولیٹیکل نائب تحصیلدار،انجینئر،مالک مکان اور متاثرہ گھر کے یکجا فوٹو لیا جائے گاانہوں نے کہا کہ مذکورہ طریقہ کار کے مطابق جنوبی وزیرستان کی پانچوں تحصیلوں میں ازسرنو سروے کا عمل عنقریب شروع کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :