سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات
دہشتگردی کے خلاف اقدامات جاری رکھنے،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے میکنزم کوزیادہ قوت سے بروئے کارلانے پراتفاق آرمی چیف کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران عسکری شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت علاقائی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امورپرتبادلہ خیال آرمی چیف کا حرمین شریفین کی سیکیورٹی اورسعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستانی عزم کااعادہ
اتوار 18 دسمبر 2016 20:10
راولپنڈی/ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات جاری رکھنے اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے میکنزم کوزیادہ قوت سے بروئے کارلانے پراتفاق کیاگیاہے،جبکہ آرمی چیف کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران عسکری شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق سمیت علاقائی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امورزیرغورلائے گئے،آرمی چیف نے حرمین شریفین کی سیکیورٹی اورسعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستانی عزم کااعادہ کیا ہے۔
اتوارکوآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ۔(جاری ہے)
سعودی فرمانروا اور آرمی چیف نے ملاقات کے دوران اتفاق کیا کہ دونوں ممالک برادرانہ تعلقات پرمبنی تعلقات کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں اوردونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کاگہرا جذبہ موجود ہے جوایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہوچکا ہے۔
دونوں رہنمائوںنے ملاقات کے دوران اتفاق کیا کہ پاکستان اورسعودی عرب کا علاقائی استحکام میں مرکزی کردار ہے۔دونوں رہنمائوں نے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت پرزوردیا اور اتفاق کیا کہ انتہاپسندی کوختم کرنے کیلئے میکنزم کو زیادہ قوت سے بروئے کارلانے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پرسعود ی ولی عہد اوروزیرخارجہ بھی موجودتھے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے نائب سعودی ولی عہداور وزیردفاع محمدبن سلمان سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی اوردوطرفہ سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیردفاع نے پاکستان میں امن اوراستحکام کے حوالے سے سعودی عرب کی حمایت کااعادہ کیا۔ آرمی چیف نے حرمین شریفین کی سیکیورٹی اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستانی عزم کااعادہ کیا۔بعدازاں جنرل قمرجاویدباجوہ نے سعودی فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف عبدالرحمان بن صالح البنیان سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات، دفاعی تعاون اورعلاقائی سیکورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں دونوںممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.