دفاع پاکستان کونسل سے وزیر داخلہ کی ملاقات تنظیم کے سربراہ کی خواہش اور کہنے پر ہوئی ،ترجمان وزارت داخلہ

اتوار 18 دسمبر 2016 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل سے وزیر داخلہ کی ملاقات تنظیم کے سربراہ کی خواہش اور کہنے پر ہوئی جس کا تمام عمل کا ریکارڈ موجود ہے۔یہ بات قطعی غلط ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے ساتھ وزیر داخلہ کی ملاقات وزیر داخلہ کے کہنے پر ہوئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بات قطعی غلط ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے ساتھ وزیر داخلہ کی ملاقات وزیر داخلہ کے کہنے پر ہوئی۔یہ بات حیران کن ہے کہ کچھ لوگ جھوٹ اور سچ میں فرق کرنا چاہتے ہیں۔ دفاع پاکستان سے وزیر داخلہ کی ملاقات اس تنظیم کے سربراہ کی خواہش اور کہنے پر ہوئی اور اس تمام عمل کا ریکارڈ موجود ہے۔