وقار یونس کایونس خان کے ریورس سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہونے پر مایوسی کا اظہار

اتوار 18 دسمبر 2016 21:10

وقار یونس کایونس خان کے ریورس سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہونے پر مایوسی ..

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وقار یونس نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تجربہ کار بلے باز یونس خان کے ریورس سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں گولڈن ڈک کا شکار ہونے والے یونس خان نے دوسری اننگز میں فارم میں واپس آتے ہوئے 65 رنز بنائے اور ایک ایسے موقع پر جب وہ بالکل سیٹ نظر آ رہے تھے، ناتھن لایون کی گیند پر ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

وقار یونس نے اس شاٹ کو غیر ذمے دارانہ قرار دہتے ہوئے سوال کیا کہ ایک ایسے موقع پر جب ٹیم مشکلات سے دوچار تھی اور اسے یونس کی ضرور تھی تو ایسے میں انہیں یہ شاٹ کھیلنے کی ضرورت کیا تھی انہوں نے کہا کہ اتنے تجربہ کار بلے باز کو ایسا شاٹ کھیلنے کی ضرورت نہیں تھی، انہوں نے 65 رنز ضرور بنائے لیکن یہ ایک بہت برا شاٹ تھا۔

(جاری ہے)

وقار نے تجربہ کار بلے باز کی بیٹنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چار گیند قبل ہی گیند وکٹ کے کھردرے حصے میں پڑنے کے بعد زیادہ ٹرن ہوئی تھی اور باؤنس بھی زیادہ تھا اور پھر یونس نے اس طرح کا شاٹ کھیلا حالانکہ وہ شاٹ کھیلنے کے کنٹرول میں نہیں تھے۔ میرے پاس اس ناقص شاٹ کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :