چوہدری نثار کی پالیسیوں کی بدولت دہشتگردی میں کمی واقع ہوئی‘ راجہ جاوید اخلاص

اتوار 18 دسمبر 2016 21:50

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) چوہدری نثار علی خان نے دہشت گردی کے خلاف جتنے بھی اقدامات کیے اُن کی مثال نہیں ملتی، دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی، مٹھی بھر دہشت گردوں کوبھی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے افتخاراحمد وارثی نے اپنے الگ الگ بیان میں کیا، ایم پی اے افتخار احمدوارثی نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملک کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں دہشت گردی جیسے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے انہوں نے احسن اقدامات کیے ،جس کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ن کے ساڑھے تین سالہ دورا قتدار میں ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی جبکہ کراچی جیسے شہر جہاں ہر وقت ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات رونما ہوتے رہتے تھے وہاں پربھی لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے اور بھتہ خور پہلی بار سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیئے گئے ہیںجس کی بدولت مفاد پرست اور غیر ملکی عناصر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ عنوان :