27دسمبر کو ہر صورت تحریک کا آغاز ہوگا ،ْ جمہوری انداز میں چلایا جائیگا ،ْ شہلا رضا

پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات کو لے کر وفاقی وزیرِ داخلہ خوف کا شکار ہیں ،ْ ہمیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ،ْ انٹرویو

پیر 19 دسمبر 2016 14:00

27دسمبر کو ہر صورت تحریک کا آغاز ہوگا ،ْ جمہوری انداز میں چلایا جائیگا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے واضح کیا ہے ان کی جماعت 27 دسمبر کو ہر صورت تحریک کا آغاز کریگی جسے جمہوری انداز میں چلایا جائے گا۔ایک انٹرویو میںشہلا رضا نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات حکومت کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط کریں گے لہذا انہیں تسلیم کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیپلزپارٹی کی تحریک میں شمولیت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر کو لائحہ عمل تیار ہونے کے بعد ہم سب جماعتوں سے رابطہ کریں گے تاکہ اس تحریک میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے تاہم ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات کو لے کر وفاقی وزیرِ داخلہ خوف کا شکار ہیں اور اسی لیے وہ اب ہمیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔شہلا رضا نے کہا کہ جو لوگ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بچہ کہتے ہیں انہیں میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ سیاست کا تعلق عمر سے نہیں بلکہ عقل سے ہوتا ہے اور عقل ایک نظریئے کے ساتھ چلتی ہے۔

متعلقہ عنوان :