معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے سسر انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 دسمبر 2016 13:23

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے سسر انتقال کر گئے

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2016ء) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے سسر اور محکمہ ٹیلی فون کے ریٹارٹر آفیسر حاجی میاں محمدانور رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (اناللہ و انا الیہ راجعون ) مرحوم کی نماز جنازہ کیلئے ان کا جسد خاکی ان کی رہائش عثمان کالونی سے اٹھایا گیا اور اسماعیل مرکز میں نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی جس میں ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :