یو ایس ایڈ کے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے زیر اہتمام 4 روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی

پیر 19 دسمبر 2016 16:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے زیر اہتمام 4 روزہ ورکشاپ مقامی ہوٹل میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد مقامی اور صوبائی ریڈنگ امپرومنٹ سٹریکچر (آر آئی ایس) میں بہتری لا کر ملک کے طلباء کی پڑھنے کی صلاحیت میں بہتری لانا ہے۔

ورکشاپ میں شرکت کرنے والے ہر صوبائی گروپ نے اپنے صوبہ میں پڑھنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے اپنا فریم ورک تیار کیا۔

(جاری ہے)

وہ اپنی صوبائی حکومت سے مل کر ان کو حتمی شکل دیں گے اور اس کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس ایڈ بنیادی تعلیم کے ٹیم لیڈر جیم اوبر لینڈر نے کہا کہ تعلیمی شعبہ میں درپیش مشکلات کو تنہائی میں رہ کر حل نہیں کیا جا سکتا، اس کے لئے ایک جامع نکتہ نظر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی تجاویز اور تجربات سے استفادہ کیا جائے گا اور اس ورکشاپ میں پیش کی جانے والی حکمت عملی ہر اسٹیک ہولڈر کی ملکیت ہے اور اپنے متعلقہ تعلیم کے محکموں کی طرف سے توثیق کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :