عام انتخابات 2018 میں جنوری، فروری اور مارچ میں ہو سکتے ہیں،منظور وسان

27دسمبر کے بعدحکومت اور ہماری اپوزیشن جماعتوں کیخلاف دھمال لگے گا، میڈیا سے گفتگو

پیر 19 دسمبر 2016 16:46

عام انتخابات 2018 میں جنوری، فروری اور مارچ میں ہو سکتے ہیں،منظور وسان
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) وزیر صنعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018 میں جنوری فروری اور مارچ میں ہو سکتے ہیں،عمران خان ہمارے مؤقف کی حمایت کریں تو بہتر رہے گا،27دسمبر کے بعد قلندر کا دھمال لگے گا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز خیر پور میں دربار ہال میں میڈیا سے گفتگو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہ 27دسمبر کے بعد قلندر کا دھمال لگے گا،آصف زرداری گڑھی خدا بخش میں شہید بینظیر کی برسی میں شرکت کرینگے ،ر ہمارا دھمال حکمران جماعت اوردیگر مخالف جماعتوں کے خلاف ہو گا ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018 میں جنوری فروری اور مارچ میں ہو سکتے ہیں،عمران خان ہمارے مؤقف کی حمایت کریں تو بہتر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :