یورپی کمپنیوں نے الکٹرانک نگرانی کا نظام قائم کرنے میں بشار الاسد کی مدد کی،پرائیویسی انٹرنیشنل

پیر 19 دسمبر 2016 16:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) بین الاقوامی تنظیم پرائیویسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی سے متعلق مغربی کمپنیوں نے الکٹرانک نگرانی کا نظام قائم کرنے میں شام کے صدر بشار الاسد کی مدد کی تھی جس کے ذریعے اس نے اپنے ملک کے اندر تمام رابطوں کی جاسوسی کی۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کمپنیوں نے دمشق میں بشار الاسد حکومت کو جدید ترین ساز و سامان اور آلات فراہم کیے تاکہ سیاسی کارکنان ، اپوزیشن شخصیات ، صحافیوں اور عام شہریوں کی وسیع پیمانے پر جاسوسی کی جا سکے۔

اس طرح ان کمپنیوں نے بھرپور نفع بھی کمایا۔مذکورہ کمپنیوں میں اٹلی اور جرمنی کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کی فراہم کردہ ٹیکنالوجی کے ذریعے شامی حکومت ٹیلیفون کالیں ، موبائل پیغامات ، فیکس پیغامات ، ای میلیں ، فوری پیغامات اور رابطوں کی دیگر خدمات کو پکڑ لینے میں کامیاب ہوئی۔پرائیویسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اس خصوصی نگرانی سے متعلق آپریشن کا آغاز 1999ء میں ہوا تھا۔ اس سلسلے میں منصوبے پر عمل درامد کے لیے سیریئن ٹیلی کام کمپنی کو چٴْنا گیا۔

متعلقہ عنوان :