خیبرایجنسی طورخم بارڈر پر پاک افغان ٹرانسپورٹ یونین کاکامیاب جرگہ،پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

پیر 19 دسمبر 2016 22:22

لنڈیکوتل۔19دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) افغان ٹرانسپورٹرز نے افغان حکام کی ناجائز ٹیکس وصولی کے خلاف آٹھ روز سے جاری پہیہ جام ہڑتال ختم کرادی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان ٹرانسپورٹ یونین کے مشران نے خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں پاکستان کی طرف سے نائب تحصیلدار شمس السلام ،لیفٹننٹ عمرخان ، حاجی زرباچا افریدی اور ٹرانسپورٹ کے صدر حاجی یوسف ،جہانزیب،ملک ندیم افریدی ،محمود،حاجی یادواللہ شینواری ،فرید اللہ،حاجی زرمت خان اور سکند شامل تھے جبکہ افغانستان ٹرانسپورٹ کی طرف سے حاجی قاسم،خوشخال،خائستہ میر،ملک نظرحاجی سلیم خان شامل تھے دونوں ممالک ٹرانسپورٹ یونین کے مشران نے ٹرانسپورٹ کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئے اور دونو ں اطراف سے ناجائز ٹیکس کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرانے پر غور کیا گیا اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مشکلات کے لئے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا اس وقع پر طورخم کے تحصیلدار شمس السلام نے افغان ٹرانسپورٹروں کی شکایات پر طورخم میں چند غیر ضروری چیک پوائنٹ پر ٹرانسپورٹروں سے پیسے وصول کرنا ختم کرادئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی اہلکار نے بھی ٹرانسپورٹروں سے ناجائز رقم وصول کی تو ان اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی پہیہ جام ہڑتال ختم ہونے کے بعد دونوں اطراف سے مال بردار گاڑیاں روانہ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :