ہمیں کوئی بھی ایسا نظام اپنانا چاہیے جس کے ذریعے سفارش اور اثر و رسوخ کے ذریعے کوئی ملازمت حاصل نہ کر سکے، وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

پیر 19 دسمبر 2016 23:42

اسلام آباد ۔19دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ این ٹی ایس کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے یہ ایوان اپنی تجاویز دے سکتا ہے‘ ہمیں کوئی بھی ایسا نظام اپنانا چاہیے جس کے ذریعے سفارش اور اثر و رسوخ کے ذریعے کوئی ملازمت حاصل نہ کر سکے۔ پیر کو ایوان بالا میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیوں کے معاملے پر تحرک پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ماضی میں کئی طرح کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میرٹ کو نظرانداز کرکے ملازمتیں دی جاتی تھیں ان شکایات کو ختم کرنے اور وزراء اور سیکرٹری کے ہاتھ سے نوکریوں کو نکالنے کیلئے این ٹی ایس کا طریقہ بنایا گیا ایک ایک نوکری کے لئے ہزاروں لوگ رجوع کرتے ہیں۔ این ٹی ایس کے ذریعے امیدواروں کو گریڈ سولہ سے کم میں بھرتی کیا جاتا ہے۔ یہ سسٹم فول پروف نہیں ہے۔ سسٹم میں خرابیاں ہو سکتی ہیں ان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایوان اس سلسلے میں اپنی تجاویز دے سکتا ہے۔ ہمیں کوئی بہتر نظام اپنانا چاہیے تاکہ سفارش کی بنیاد پر نوکری دینے کے الزامات نہ لگیں۔

متعلقہ عنوان :