بلاول بھٹو زرداری سے سید خورشید شاہ کی ملاقات ، پارلیمنٹ کے اجلاس اور سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ پر تبادلہ خیال

پیر 19 دسمبر 2016 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے زرداری ہا?س میں ملاقات کی اور ان کے ساتھ پارلیمنٹ کے اجلاس اور سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو خورشید شاہ نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قمر الزمان کائرہ اور ندیم افضل چن بھی شریک ہوئے۔ خورشید شاہ نے بلاول بھٹو کو پارلیمنٹ کے اجلاس اور سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ پر بریفنگ دی۔ ( م ن)