سکھر پریس کلب کے سالانہ انتخابات 30 دسمبر کو منعقد ہونگے

پیر 19 دسمبر 2016 23:49

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء)سکھر پریس کلب کے سالانہ انتخابات 30 دسمبر کو منعقد ہونگے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس بات کا فیصلہ پریس کلب میں عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں خصوصی طور پر پی ایف یو جے کے رہنماء لالہ اسد پٹھان شریک ہوئے، جبکہ اجلاس کی صدارت سکھر پریس کلب کے صدر جان محمد مھر نے کی، اجلاس میں جنرل سیکریٹری شاہد علی خان نائب صدر جمیل مغل ، نائب صدر سحرش کھوکھر ، جوائنٹ سیکریٹری اعجاز چھیجن ، جوائنٹ سیکریٹری رابعہ بھٹی ، خازن شہزاد تابانی ، آفیس سیکریٹری مجیب ورند ، پریس سیکریٹری اطہر اللہ خان جبکہ ممبران ایگزیکٹو کمیٹی نصراللہ وسیر ، ظہیر لودھی ، یاسر خان ، وسیم شمسی ، حسیب شیخ ، نادر خان اور دیگر نے شرکت کی اور اجلاس میں سال 2017 کے لیکشن شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے تحت 21 دسمبر تک الیکشن کمیشن سے نامزدگی فارم کی وصولی ، 23 دسمبر شام پانچ بجے تک انتخابات میں حصہ لینے والی امیدوار اپنا نامزدگی فارم جمع کرا سکے گا۔

(جاری ہے)

24 دسمبر کو نامزدگی فارموں کی جانچ پڑتال 25 دسمبر تک نامزدگی فارم واپسی 26 دسمبر کو الیکشن کمیشن کیجانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجراء ہوگا ، جبکہ 30دسمبر کو سکھر پریس کلب میں انتخابات منعقد ہونگے ۔پولنگ صبح گیارہ بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔