سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سکھر کیجانب سے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران جرمانہ عائد

پیر 19 دسمبر 2016 23:49

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سکھر کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ اور کرایوں پر عملدرآمد کرنے کے سلسلے میں مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 11ہزار 600روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سات مختلف گاڑیوں جن میں پرانے سی این جی سلنڈرز نصب پائے گئے ان کی مسافر برداری پر پابندی عائد کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران بشمول 14جرمانہ عائد کردہ گاڑیوں کے کل 25گاڑیوں کو روٹ پرمٹس اور کرایہ نامہ آویزاں شدہ پایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :