بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اہلیہ کرینہ کپور خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 دسمبر 2016 11:31

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اہلیہ کرینہ کپور خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 دسمبر2016ء) : بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور نواب سیف علی خان کے ہاں بیٹ کی پیدائش ہوئی۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور خان اورسیف علی خان کو مداحوں اور عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ بالی وڈ کی اس جوڑی نے اپنے بیٹے کا نام "تیمور علی خان" رکھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں والدین کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ہمیں آپ سب کو آج 20 دسمبر 2016ء کو اپنے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

ہم میڈیا کی جانب سے گذشتہ 9 ماہ میں دی گئی سپورٹ اور ہمارے مداحوں کی دعاؤں اور پیار کے شکرگزار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں اور پیغام پڑھنے والے تمام افراد کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :