کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں 199 بستروں کی مجموعی گنجائش کے 23 شعبے کام کر رہے ہیں، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ

منگل 20 دسمبر 2016 16:55

کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں 199 بستروں کی مجموعی گنجائش کے 23 شعبے کام ..
اسلام آباد ۔20دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں 199 بستروں کی مجموعی گنجائش کے 23 شعبے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی علاقہ جات عبدالقادر بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ ہسپتال میں 67 ڈاکٹر‘ 268 پیرا میڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے۔ 2015-16ء کے دوران ہسپتال میں یومیہ تقریباً پانچ آپریشن کئے گئے اور 850 مریضوں کو روزانہ چیک کیا گیا ہے۔ ایوان کو بتایا گیا ہے کہ بیرونی مریضوں سے فیس وصول کی جارہی ہے۔ 2015-16ء کے دوران ہسپتال میں 19 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :