ڈیرہ مراد جمالی ،سٹی پولیس کی کارروائی،تین پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

منگل 20 دسمبر 2016 18:32

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2016ء) سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا ملزم سے تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ کی حدود مین قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ہیڈ کانسٹیبل سکندر علی رخشانی سمیت تین پولیس اہلکاروں کو دو مختلف وارداتوں میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس پر ایس ایچ او سٹی ہدایت الله کولاچی نے ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر 19میں کارروائی کرتے ہوئے اکبر نامی شخص کو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے شعبے میں گرفتار کرکیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے جبکہ ایس ایچ او سٹی ہدایت الله کولاچی کے مطابق گرفتار ملزم نے ایک ماہ قبل ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ کی حدود مین قومی شاہراہ پر ہیڈ کانسٹیبل سکندر علی رخشانی سمیت تین پولیس اہلکاروں کو دو مختلف وارداتوں میں فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعہ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جس سے تفتیش جاری ہے ذرائع کے مطابق سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا پتہ لگا لیا گیا ہے بہت جلد ماسٹر مائند سمیت سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :