حکومت جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کے زخموں پر مزید نمک پاشی سے گریز کرے،ملک عرفان الدین برکی

منگل 20 دسمبر 2016 18:47

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2016ء) حکومت جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کے زخموں پر مزید نمک پاشی سے گریز کرے ۔آپریشن کے دوران تباہ شدہ مکانات کا سروے ازسرے نو کرنا قبائلی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔جو سروے ہو چکا ہے اس کو رہنے دو اور جو رہ گئے ہیں ان کے لئے نئے قوانین کے مطابق سروے کا اہتمام کیا جائے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ڈاکٹر فدا محمد وزیر قبائلی علاقوں کے محل وقوع سے بخوبی اگاہ ہے۔اور فاٹا میں بہترین ایڈمنسٹریٹر رہ چکے ہیں ۔ان سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں خصوصی کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار جنوبی وزیرستان کانی گرم کے سرکردہ قبائلی راہنما ملک عرفان الدین برکی نے گزشتہ دن قبائلی عمائدین اور بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے دوران ہزاروں کی تعداد میں مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔اور کھربوں کا نقصان ہوا ہے۔حکومت نے چند ماہ قبل تباہ شدہ مکانات کا سروے کیا ۔جس پر کئی ماہ ضائع کئے گئے ۔اور لوگوں کو کراچی اور ملک کے کونے کونے سے سروے کے لئے بلائے گئے ۔اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے تمام علاقوں کا دوبارہ سروے کیا جائے گا ۔

ملک عرفان الدین برکی نے کہا کہ جو سروے پہلے ہو چکاہے اس کو رہنے دیا جائے اور جو علاقے سروے سے رہ گئے ہیں ۔اس پر نیا قانون لاگو کیا جائے ۔ان کا کہناتھا کہ لوگ سروے کے بعد دوبارہ کراچی اور ملک کے کونے کونے کو چلے گئے ہیں۔تاکہ جب رقم ملیں گے تو مکانات کی تعمراتی کام شروع کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ اگر حکومت نے دوبارہ سروے شروع کیا تو سروے کے لئے متاثرین نہیں ملیں گے۔

اور دوبارہ سروے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا۔انھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ جنوبی وزیرستان کے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی سے گریز کیا جائے ۔ان لوگوں نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔بہت ہو چکا ہے۔ملک عرفان الدین برکی نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا قبائلی علاقوں کے محل وقوع سے بخوبی واقف ہیں۔اگر یہ سروے ضائع کیا جائے تو دوسرے سروے پر کتنا وقت لگے گا ۔

انھوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ڈاکٹرفدامحمد وزیر سے اپیل کی کہ وہ جنوبی وزیرستان کے تباہ شدہ مکانات کے سروے کو بحال رکھنے کے لئے کردار ادا کریں۔قبائلی راہنما نے ارمی چیف ،وزیراعظم پاکستان اور گورنر کے پی کے سے بھی اپیل کی کہ وہ جنوبی وزیرستان کے اپریشن راہ نجات کے متاثرین کا سروے بحال رکھیں

متعلقہ عنوان :